اب کلر پینسل اور کاغذ سے منٹوں میں تھری ڈی پورٹریٹ بنائیے

Art

Art

نیویارک (جیوڈیسک) تھری ڈی کا نام آتے ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات کا خیال ذہن میں آجاتا ہے لیکن یہ ویڈیو ایسی آرٹسٹ کی ہے جس نے اس ناممکن کام کو اپنے طریقے سے آسان بنا دیا ہے۔

ہاتھ کا تھری ڈی پو رٹریٹ بنانے کیلئے اس آرٹسٹ نے صرف کاغذ اور کلر مارکرز کا استعمال کیا۔سب سے پہلے آرٹسٹ نے اپنے ہاتھ کا ایک خاکہ کاغذ پر بنانے کے بعد اس کے اوپر ایک خاص انداز سے مختلف رنگوں کے مارکرز سے باری باری لائنیں لگائی اور منٹوں میں ایک تھری ڈی امیج نمو دار ہو گیا۔

اس طریقے پر عمل کر تے ہو ئے اب آپ بھی اپنے ہاتھ کا تھری ڈی پورٹریٹ بنا سکتے ہیں۔