مظفر آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بھارت کو مسئلہ کشمیرکے پْرامن حل کی دعوت دیتے ہیں، قائد اعظم چاہتے تھے۔
پاک بھارت تعلق ایسا ہو جیسے امریکا اور کینیڈا کا ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔میاں نوازشریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے پْرامن حل کیلیے پاکستان آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے مظفرآباد تک ٹرین سروس چلانے اور سڑکوں کا جال بچھانے سمیت کئی منصوبوں کی بھی نوید سنائی۔ اجلاس سے وزیر اعطم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور قائد حذبِ اختلاف راجا فاروق حیدر نے بھی خطاب کیا۔