ڈسٹرکٹ سانگھڑ فٹ بال چمپئن شپ میں الفرید نے جئے لطیف فٹ بال کلب کو 8-0 سے شکست دیدی

کراچی : سانگھڑ میں جاری ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شاہد رانا کی قیادت میں الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل جئے لطیف فٹ بال کلب کو 8-0سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے وقار خان اور آصف نے 3,3جبکہ ارشد اور وقاص نے 1,1گول اسکور کئے کھیل کے دوران جئے لطیف فٹ بال کلب کی ٹیم مکمل بے بس نظر آئی۔

الفرید فٹ بال کلب کی کا کرردگی کی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ملک ذوالفقار علی روشن نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کیش پرائز سے نوازا اس موقع پر انہوں نے الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا سانگھڑ فٹ بال چمپئن شپ میں مثالی کار کردگی پر ٹیم کے رواح رواں شاہد رانا نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی ہے کہ الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔