بھمبر کی خبر یں 5/2/2014

یوم یکجہتی کے موقع پر بھمبر میں بھی مختلف سیاسی وسما جی مذ ہبی ،صحا فی ،تا جر تنظیمو ں اور سول سوسا ئٹی کے زیر اہتما م مقبو ضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی نکا لی گئی
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) یوم یکجہتی کے موقع پر بھمبر میں بھی مختلف سیا سی وسما جی مذ ہبی ،صحا فی ،تا جر تنظیموں اور سول سوسا ئٹی کے زیر اہتما م مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی نکا لی گئی ریلی احا طہ پرا نی کچہر ی سے شرو ع ہو کر مختلف با زارو ں سے ہو تی ہو ئی اقوام متحد ہ کے مبصر دفتر پہنچ کر اختتا م پذ یرہو ئی ریلی سے ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار عدنا ن خو رشید ،ایس ایس پی غلا م اکبر چو ہدر ی ،صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ خا لد پر ویز بٹ ،ایڈمنسٹر یٹر ضلع کو نسل چو ہدر ی و لید اشر ف ،جمو ں وکشمیر جر نلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنا ئز ر چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ نو ن بر طا نیہ کے رہنما را جہ محمد امتیاز ،جما عت اسلا می کے ضلعی امیر امجد یو سف چو ہدر ی ،تا جر رہنما حا جی محمد عبدا للہ ،ریڈ فاونڈ یشن کے نما ئند ہ محمد الیاس ،عا مررسو ل بٹ،صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل اور دیگر نے خطا ب کیا ریلی کے اختتا م پر ڈپٹی کمشنر اورسیا سی زعما ء نے اقوا م متحد ہ کے نما ئند ہ کو یا داشت پیش کی جبکہ پا کستا ن اور آزاد کشمیر کی با رڈر حدود بڑ ھنگ چڑ یا ولہ پر پا کستا ن اور آزاد کشمیر کے عوام نے انسا نی زنجیر بنا کر کشمیر ی عوام سے یکجہتی کا اظہا ر کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبرسردار عد نا ن خو رشید ،نا ظم یو نین کو نسل چڑ یا ولہ چو ہدر ی مظہر علی نے خطا ب کیا ان موقعو ں پر خطا ب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ پا کستا نی اور کشمیر یو ں کے دل ایک ساتھ دھڑ کتے ہیں کشمیر اور پا کستا ن لا زم اور ملزوم ہیں ہم مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیو ں کے دکھ در د ،غم اور آزادی کی جد وجہد میں ان کے شا نہ بشانہ ہیں کشمیر یو ں کی سیا سی اخلا قی اور سفا رتی حما یت جا ری رکھیں گے جبکہ دو سری طرف جما عت الد عوة کے کا رکنو ں نے بھیمقبو ضہ کشمیر کے عو ام کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے ریلی نکا لی جو جما عت الدعو ة کے ضلعی دفتر سے شروع ہو ئی اور مختلف با زارو ں سے ہو تی ہو ئی کشمیر پر یس کلب کے با ہر اختتا م پذ یر ہو ئی ریلی سے جما عت الدعوة کے امیر ابو شعیب ،کما نڈر اسا مہ ،کشمیر پر یس کلب بھمبرکے سینئر نا ئب صدر نا صر شر یف بٹ اور جنر ل سیکر ٹر ی ملک شو کت نے بھی خطا ب کیا۔