لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے مذاکراتی عمل کا حصہ رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کہتے ہیں کہ وہ خدشات کے باوجود مذاکراتی عمل کو کارگر سمجھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت پاکستان مخالف قوتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں خونریزی ہو اور انارکی پھیلے تاہم ہمیں ملکی مفادات کے تابع رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خدشات کے باوجود مذاکراتی عمل کا حصہ رہے گی تاہم مذاکرات نتیجہ خیز بننے چاہئیں۔ منور حسن کا کہنا ہے کہ طاقت اور قوت کا استعمال کر کے دیکھ لیا ہے اس کا کچھ حاصل نہیں۔