بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، فنکار

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تو وہ پاکستانی فنکاروں کو کیسے قبول کریگا، دونوں ممالک کے درمیان امن، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کا خواب دیکھنا وقت کا ضیاع ہے۔

ان خیالات کا اظہار فنکاروں نے انتہا پسند ہندو تنظیم شیوشینا کے کارکنوں نے گذشتہ روز ممبئی پاکستان کے معروف گٹارسٹ میکال حسن اور ان کے بینڈ کے دیگر ممبران کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ پر کیا۔

اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ کسی پاکستانی بینڈ پر انتہا پسند ہندووں کا دھاوا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، وہاں پر ہر پاکستانی فنکار کو اسی طرح کی ہی صورتحال کی وجہ سے واپس آنا پڑا۔

ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارتی حکومت سے اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔