ملک بھر کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر کانفرنسوں، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
راولپنڈی: جماعة الدعوة پاکستان کے زیرانتظام یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرح ملک بھر کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر کانفرنسوں، ریلیوں اور سیمینارزکا انعقاد کیا گیا جن میں جماعة الدعوة کے مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی ،سیاسی و کشمیری تنظیموں اور جماعتوں کے رہنمائوں نے خطابات کئے۔ کشمیر کانفرنسوںاور ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز سے نیشنل پریس کلب تک ”کشمیر کارواں” نکالا گیا جس کے اختتام پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق ، جنرل (ر) حمید گل ، اعجازالحق ، اجمل خان وزیر ، قاری یعقوب شیخ ، غلام محمد صفی ، عبدالرحمن ، سردار محمد صدیق ، اجمل بلوچ ، عبداللہ گل کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ،جبکہ مقبوضہ کشمیر سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا ، کشمیر کارواں کی قیادت قاری یعقوب شیخ اوع جماعة الدعوة کے امیر شفیق الرحمن نے کی ۔ اس موقع پر ہزاروں شرکاء گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر پریس کلب پہنچے ، کارواں کے دوران شرکاء کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر، کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے جنگ رہے کی نعرے لگاتے رہے ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھر پور تقاریب منعقد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ عملی طور پر شریک ہیں بھارت نے کشمیر کے زمین پر قبضہ کیا ہے لیکن وہ ہمارے دلوں اور ہمارے ایمان پر قبضہ نہیں کر سکتا ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی جماعة الدعوة اور دیگر تنظیمیں ہمارا درد محسوس کرتی ہیں تما م پاکستانیوں کو یہ درد محسوس کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے بھارت کے ناپاک قبضے کو ختم کریں گے کشمیر بھارت کی جاگیر نہیں ہے ایمان اور اسلام کی بنیاد سے ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اسے بھارت سے چھڑائیں گے طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے ہم ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کی جنگ پر امن طریقے سے لڑ رہے ہیں ہمارا آئین قرآن و سنت کے نفاذ کا مطالبہ کرتاہے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادت، حریت پسند قیادت کو پابندسلاسل کرنے اور گھروں ، مارکیٹوںاملاک کی تباہی کے باوجود کشمیری قوم کا بھارت کے خلاف پرامن تحریک جاری رکھنا قابل تحسین ہے۔ غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں وکشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت اور صبر و استقامت کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر خفیہ سفارتکار ی اور بیک چینل ڈپلومیسی کوکشمیری و پاکستانی قوم مسترد کرتی ہے۔کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا۔ کشمیرکی آزادی کیلئے سب کو ہم آواز ہونا پڑے گا، جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کے درمیان کشمیر قدر مشترک ہے ،ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں لیکن ہمیں امریکہ اور اس کے غلاموں کے ساتھ گلہ ہے افغانستان میں امریکہ کو شکست ہو رہی ہے اور بھارت کی کوئی حیثیت نہیں ہے فرقہ واریت اور سیاسی جماعتوں نے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے لیکن کشمیر پر ہمیں ایک آواز ہونا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر حکمرانوں کا مجرمانہ خاموشی اور نرم رویہ اختیار کرنا درست نہیں،پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ کشمیر قرار داد مذمت سے نہیں بلکہ ہندو کی مرمت سے آزاد ہو گا اور یہ کام پاکستان کے عوام جماعة الدعوہ کے ساتھ مل کر کریں گے دنیا میں سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی بھارت کشمیر میں کر رہا ہے یکطرفہ دوستی اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات ترک کرکے مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں والا پرانا اصولی اور دوٹوک مئوقف اختیار کیا جائے۔امریکہ سے معاہدے کرتے وقت کشمیر اور پاکستان کے بارے میں نہیں سوچا گیا’ حکومت پاکستان کو اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرنا ہو گی۔جما عة الدعوة کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ نے کہا کہ آلو پیاز کی تجارت کے کشمیر کا موقف نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر تجارت اور بجلی خریدنے کے معاہدے اسے شہ دینے کے مترادف ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کی جائے۔
اس حوالہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں والا دوٹوک اصولی موقف اختیار کیاجائے اور پوری دنیا میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کیا جائے کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر دیوار برہمن اور مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریائوں پر ڈیموں کی تعمیر پر حکومت پاکستان کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔جماعةالدعوة کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی اور کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش قوم ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہونے دے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سئینیر نائب صدر اجمل خان وزیر نے کہا کہ ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ مل کر ہمارے اوپر جنگ مسلط کر رکھی ہے امریکہ عالمی سطح پر بھارت کے وکیل کا کردار ادا کر رہا ہے وزیر ستان ، بلوچستان اور کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے لیکن افسوس حکمران ان سے دوستی اور تجارت کی باتیں کر رہے ہیں ، وزیرستان میں آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ مل کر ان کی آزادی کے لیے لڑیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری و پاکستان قوم کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے اور مضبوط کشمیر پالیسی وضع کی جائے تاکہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جاسکے۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کیلئے پوری دنیا میں موجود اپنے سفارت خانوں کو متحرک کیا جائے۔بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالے اور کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرے جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گی جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔حکومت نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم امریکی اتحاد سے باہر نکل آئے اورکشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے دیگرعالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے حکومت پاکستان اقوام متحدہ پر دبائو بڑھائے کہ وہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے مجبور کرے۔
کشمیر دنیا کا اہم ترین فلیش پوائنٹ ہے۔اگر دنیا نے مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا تو ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے اور صرف ایشیا میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی آئے گی۔عبداللہ گل اور عبدالرحمن نے کہا کہ انڈیا کی دہشت گرد تنظیم شیو سینا نے پاکستان کے صوفی بینڈ کو برداشت نہیں کیا جو لوگ فلموں کے ذریعے پاکستان انڈیا کو قریب لانا چاہتے ہیں انکی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔ امریکہ بھارت کو شہہ دے رہا ہے ۔بھارتی افواج کے مظالم کی وجہ سے کشمیر میں اجتماعی قبریں بن رہی ہیں۔انڈیا پاکستان کا پانی روک رہا ہے ایسی صورتحال میں مذاکرات و تجارت نہیں ہو سکتے۔کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر انڈیا سے مذاکرات نہیں ہو سکتے اور نہ ہی مراسم بڑھائے جا سکتے ہیں پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر انڈیا کے ساتھ دوستی کے لئے کئے جانے والے تمام اقدامات کو پاکستانی قوم مسترد کرتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے رہنما سردار محمد صدیق نے کہا کہ انڈیا آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے تو دوسری طرف حریت قائدین کو مسلسل پابند سلاسل رکھا جارہا ہے اور انہیں نمازیں ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ۔بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب ہو جائے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ کشمیریوں کی جدو جہدا زادی جاری ہے اور ان شاء اللہ جاری رہے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com