اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات آج ہوں گے، ملاقت آج دوپہر 2 بجے ملاقات ہو گی، ملاقات کے مقام خفیہ رکھا جائے گا۔
مولانا عبدالعزیز نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ہم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے ملنے جائیں یا انہیں پشاور کے قریب بلائیں، اس پر غور کر رہے ہیں۔
مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ طالبان سے مطالبات تحریری طور پر بھی منگوائے جا سکتے ہیں، حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد کریں گے۔