قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے فوجی سربراہ جنرل سیسی نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
سابق صدر محمد مرسی کو حکومت سے ہٹانے کے بعد آرمی چیف جنرل عبد الفتح ال سیسی نے کنٹرول سنبھالا۔ مصر کی فوج نے اُن کے صدارتی انتخاب لڑنے کی حمایت کر دی ہے جس کے بعد جنرل سیسی کی انتخاب میں کامیابی کا امکان ہے۔
جنرل سیسی نے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو ہٹا کر عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ وہ ممکنہ طور پر آرمی چیف کے عہدے سے استعفٰی دیکر اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنے پر جنرل سیسی نے مصری فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔