لندن: انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس، ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد عملے کی ہڑتال

Strike

Strike

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے انڈر گراؤنڈ ٹیوب ٹرین سروس کے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے اعلان کے بعد ٹرین سروس کے عملے نے ہڑتال کر دی۔ ٹیوب سروس معطل ہونے سے لاکھوں برطانوی شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے ٹیوب ٹرین اورمتعدد بکنگ اسٹیشنز کو بند کئے جانے کے اعلان کے بعد ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال کر دی۔ ہڑتال کے پہلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران انڈر گراؤنڈ ٹیوب اسٹیشنز بکنگ آفس بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں نے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے بسوں اور کشتیوں پر سفر شروع کر دیا۔ لندن کے مئیر بورس جونسن نے شہریوں سے اس پریشانی اُٹھانے پر معذررت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ برقرار رکھنے اور جدید ٹرین سروس چلانے کیلئے ملازمتوں میں کٹوتی کرنی پڑے گی۔

دوسری جانب ریل یونین کے لیڈر بوب کرو نے کہا ہڑتال انتہائی کامیاب رہی حکومت کو ان کے مطالبات ماننا ہوں گے۔