راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پی۔ٹی۔آئی۔وومن ونگ کی تنظیمَِ نو پر کام شروع کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پی۔ٹی۔آئی۔وومن ونگ کی تنظیمَِ نو پر کام شروع کر دیا۔ اس سلسلے کا پہلا اجلاس چکوال میں منعقد ہوا۔ جس میں پی۔ٹی۔آئی۔وومن ونگ شمالی پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری مسز شمیم آفتاب نے صدارت کی۔

پی۔ٹی۔آئی۔وومن ونگ شمالی پنجاب کی سیکرٹری مس شابانہ فیاض سمیت مختلف طبقہء فکر سے تعلق رکھنے والی تقریباََ پچاس خواتین نے شرکت کی۔