دہشت گردی کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں: راجہ محمد ناصر

راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے مر کزی نائب صدر راجہ محمد ناصر نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اچھی بات ہے مگر قوم کو اس کے نتائج بھی ملیں موجودہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں بنائی جانے والی کمیٹی انتہائی غیر موثر ہے دہشت گردی کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں لیکن نہ تو کوئی ٹائم فریم دیا گیا ہے اور نہ ہیکمیٹی کی تشکیل میں مشاورت کی گئی ہے کمیٹی کے اراکین میں عرفان صدیقی میاں نواز شریف کے جبکہ میجر عامر ملک ریاض کے آدمی ہیں اور دو بزرگ صحافیوں کو زبر دستی شامل کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ،، مسلمان ،،کو ایک خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دور اور موجودہ حکومت میں زمین آسمان کا فرق تھا راجہ ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی وزراء کی ٹیم انتہائی نا قص ہے وزیر داخلہ سے رابطوں کے فقدان کی شکایت خود وزیر اعلی کے۔ پی۔کے کر رہے ہیں جبکہ دیگر وزراء بھی چراغ لے کر بھی ڈھونڈنے سے نہیں ملتے ہیں خود وزیر اعظم کی اسمبلی کے بزنس اور امور میں دلشسپی ہی نہیں ہے وہ زبر دستی رکنیت ختم ہوجانے کی دھمکی پر اسمبلی میں آئے ہیں جبکہ حکومت کچن کیبنٹ چلا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے ہاتھوں سے چیزیں نکلتی جا رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک بار پھر سے مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہا ہے کہ کے۔پی۔ کے۔ حکومت تمام نصاب تعلیم تبدیل کر نے جارہی ہے اور یکساں نصاب تعلیم رائج کر رہی ہے ملک گیر سطح پر بھی اس اقدام کی سخت ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب لوگ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے یہ پوچھتے ہیں کہ بجلی بحران ختم کرنے اور مہنگائی ختم کر نے کا وعدہ کدھر گیا انہون نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹرو بس کا منصوبہ داراصل کمیشن بنانے کا منصوبہ ہے عامی فلاح سے کسی کو کوئی غرض نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنڈی شہر کا کوئی بائی پاس ہی نہیں ہے بھاری ٹریفک بھی مری روڈ سے گزرتی ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مری روڈ پر چھت ڈالنے اور میٹروبس چلانے سے فرق نہیں پڑے گا بلکہ متبادل روڈز بھی نکالنے ہون گے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اب سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہیں کر پا رہی ہے وزیر اعلی پنجان اب کیوں اپنا نام بدل نہیں لیتے انہوں نے کہا ہے کہ اب موجودہ حکومت کے الیکشن ڈرامے بے نقاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شاہ خرچیوں کا یہ عالم ہے کہ جگہ جگہ وزیر اعظم ہائوس ڈکلیئر ہو رہے ہیں جس سے سرکاری اخراجات میں اظافہ ہو رہا ہے انہون نے کہا ہے کہ میاں برادران کے اپنے قول و فعل میں تضاد ہے انہون نے کہا ہے کہ پرویز الہی دور کے دو کالج ڈھوک سیداں میں مکمل تیار پڑے ہیں ان کو محض اس لیے چالو نہیں کیا جا رہا ہے کہ وہ ہمارے دور میں بنے تھے راجہ ناصر نے کہا ہے کہ این ۔اے 52میں بہت سارے گھوسٹ سکول ہیں جو انگلی وزیر اعلی کو نظر نہیں آتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کو جواز بنا کر پٹواریوں نے فرد دینے کی فیس ڈبل کر دی ہے جبکہ پٹواریوں کی جگہ ان کے منشی ہی ڈیوٹی دیتے نظر آتے ہیں ان تمام معاملات کو کس نے ٹھیک کر نا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام تمام صورت حال دیکھ رہی ہے اب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔