فوڈ سٹریٹ میں ناقص اور باسی اور چٹ پٹی اشیاء کھانے سے متعدد شہری بیمار پڑ گئے
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات : گجرات ریلوے روڈ پر بننے والی فوڈ سٹریٹ میں ناقص اور باسی اور چٹ پٹی اشیاء کھانے سے متعدد شہری بیمار پڑ گئے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے چپ سادھ لی۔
معلوم ہوا ہے کہ ریلوے روڈ پر واقع فوڈ سٹریٹ میں ناقص اور بدبو دار شوارما ‘دہی بھلے ‘گول گپے ‘فروٹ چاٹ ‘تکے کباب ‘دم چیاں کھانے سے شہری گلے ‘پیٹ کی بیماریو ں میں مبتلا ہوچکے ہیں شام کے وقت ان چٹ پٹی کھانے کھانوں والے کا بے۔
تحاشہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر محکمہ صحت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا شہری باسی اور ناقص کھانے بعض اوقات موقع پر الٹیاں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
جبکہ بعض ہسپتال تک پہنچ جاتے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا گجرات کے سماجی حلقو ں نے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com