اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات کے باعث مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 روز کے لئے موخر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10 فروری کو طلب کیا تھا تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ سی سی آئی کا اجلاس اب 10 کی بجائے 25 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس میں لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ سی سی آئی میں مردم شماری سمیت دیگر اہم معاملے پر غور کرے گی۔