امن مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں: آصف لقمان قاضی

Asif Luqman Qazi

Asif Luqman Qazi

کلر کہار (ریاض احمد ملک) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے صاحبزادے اور یکجہتی ملی کونسل کے مرکزی صدر آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

بوچھال کلاں میں پاکستانی نژاد امرکی ڈاکٹر مختیار احمد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے امن مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے دعا گو بھی ہیں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے جو باتیں سامنے آئی ہیں خوش آئند ہیں مگر دوسری جانب دیکھا جائے تو یہ مذاکرات کامیاب ہوتے بھی دیکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی جماعتیں امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسلامی جماعتوں کا امیج بڑھے گا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کے حق میں نہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے ہم برسراقتدار آئے تو قوم کی مایوسیاں ختم کر کے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی سلطنت بنا دیں گے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع چکوال کے سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد جماعت اسلامی کے رہنما ملک طاہر حسین اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔