امریکا اور کینیڈا میں شدید برف باری، اٹلی میں برف کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Snowfall

Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ، کینیڈا، اٹلی سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں برفباری نے لوگوں کو گھروں میں دبکنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی شہر ڈیلاس میں جو باہر نکلے ان کی گاڑیاں سڑک پر پھسلتی رہیں۔ برطانیہ میں سیلاب نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔

امریکہ کی ایک تہائی آبادی ان دنوں برفباری کی لپیٹ میں ہے۔ ڈیلاس میں برف سے ڈھکی سڑکوں پر دو سو مختلف ٹریفک حادثات ہوئے ہیں اوکلاہوما، Kentucky، اور Paducah میں بھی موسم شدید خراب ہے۔

میری لینڈ سے Maine تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ Pennsylvania میں برفباری سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ کینیڈا کے صوبے Ontario میں برفباری سے ایک نو سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔ شمالی اٹلی میں Fraciscio کے گاؤں میں برفباری نے گھروں کو مکمل ڈھانپ دیا۔

محکمہ موسمیات نے اٹلی میں آج مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ برطانیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سڑکیں دریاؤں میں تبدیل ہو گئیں۔

ریسکیو ٹیم لوگوں کی مدد میں مصروف ہے۔ شمالی اور مشرقی چین میں بھی برف باری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ برف باری کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہے۔