موجودہ دور حکومت میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، رائو اکرام خاں
Posted on February 7, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ٹائون ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، آسمان کو چھوتے ہوئے بجلی کے نرخوں کے باوجود سردیوں کے موسم میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، غریب آدمی نے بلوں کے خوف سے بجلی کا استعمال کم کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بحران پر قابو پانے اور سستی بجلی کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنیوالوں نے عوام کو مزید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ رائو اکرام خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی نعروں پر مبنی سیاست نہیں کی بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com