کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد و رفت میں حائل دشواریوں کے ازالے کے لئے شاہراہوں، سروس روڈ ز ،فٹ پاتھوں اور چورنگیوں و چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات و رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ پلوں ،فلائی اوورز اور آمد ورفت کے راستوں سے ہر قسم کے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات عوامی مشکلات کا سبب اور علاقائی خوبصورتی پر بد نما داغ ہے ضلع کورنگی میں تجاوزات کے مستقل بنیادوں کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عمل مرتب کر رہے ہیں عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تجاوزات سے پاک بنا یا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ ضلع کورنگی میں انسداد تجاوزات اور وال چاکنگ کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائینے کے لئے شاہ فیصل زون کی مختلف شاہراہوں اور شاہ فیصل کالونی فلا ئی اوورز کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل فلا ئی اوورز کے نیچے اور ناتھا خان گوٹھ اوور ہیڈ برج کے ساتھ قائم تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے ساتھ تجاوزات کے قیام کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دراوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گیاس موقع پر انہوں نے دورے کے موقع پر تاجر برادی سے بھی ملاقات کی اور اُن سے ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔