غازی رشید قتل کیس: پرویز مشرف کا حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ منظور

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) غازی رشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا ایک دن حاضری سے استثنٰی منظور کر لیا گیا۔ حاضری سے مسقتل استثنی پر پندرہ فروری کو بحث ہو گی۔

ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ طارق اسد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ انور منصور پرویز مشرف کو اٹھارہ فروری کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی یقین دھانی کرا چکے ہیں۔

ان کی یقین دھانی کے بعد مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست پر بحث ضروری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت میں مشرف کی آئندہ پیشی تک انتظار کر لیا جائے۔ ایڈووکیٹ الیاس صدیقی نے کہا کہ پرویز مشرف کی فاضل عدالت سے استثنٰی کی درخواست کی نوعیت مختلف ہے۔

حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر آئندہ مفصل دلائل پیش کروں گا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی ایک دن حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پندرہ فروری تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر مستقل استثنٰی کی درخواست پر بحث ہوگی۔