لوڈشیڈنگ کی صورت میں ایمرجنسی لائٹس یا جنریٹر کی سہولت فراہم کی جائے، ڈی سی او کی ہدایات
Posted on February 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گجرات (محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے پنجاب ایگزامینشن کمشن کے زیر اہتمام مڈل اور پرائمری کے امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ کی صورت ایمرجنسی لائٹس یا جنریٹرز فراہم کرنے کے لئے ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر کو فوری اقدامات کی ہدایات کر دی ہیں۔
انہوں نے یہ ہدایات اے سی گجرات عابد حسین بھٹی کی رپورٹ پر جاری کیں جنہوں نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں امتحانی سنٹرز کی چیکنگ کے دوران ڈی سی او لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے طلبہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ امتحان میں شریک طلبہ کو دیگر سہولیات کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ایمرجنسی لائٹس یا جنریٹر کی سہولت فراہم کی جائے۔
دریں اثناء اے سی عابد حسین بھٹی نے ایس ای گیپکو گجرات سے بھی رابطہ کیا اور انہیں امتحانی مراکز والے فیڈرز پر پرچوں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com