عبد الفتح ملک نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلٰی سندھ نے عبد الفتح ملک کو ایڈوکیٹ جنرل سندھ مقرر کر دیا۔ خالد جاوید کے مستعفی ہونے سے یہ عہدہ ایک ماہ سے خالی تھا۔

وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے مشاورت کے بعد عبدالفتح ملک کو ایڈوکیٹ جنرل سندھ بنانے کی منظوری دے دی۔

انہیں ایڈوکیٹ جنرل بنانے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خالد جاوید خان کے استعفٰی کے بعد ایک ماہ سے ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ خالی ہے۔

عبدالفتح ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد عبدالفتح ملک کی ایڈیشن ایڈوکیٹ جنرلز اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز سے ملاقات بھی کی ہے۔