طالبان کا موقف جاننے کے بعد ہی حکومتی کمیٹی سے بات ہو گی، کوآرڈینٹر طالبان کمیٹی

Maulana Yousaf Shah

Maulana Yousaf Shah

نوشہرہ (جیوڈیسک) طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کا موقف سامنے آنے کے بعد آئین یا شریعت پر حکومتی کمیٹی سے بات کی جائے گی۔

طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے کوآرڈینٹر مولانا یوسف شاہ کا کہا تھا کہ طالبان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، طالبان سے رابطے کے بعد ہی حکومتی کمیٹی سے آئین یا شریعت کے نفاذ سے متعلق بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ طالبان اور حکومت کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جبکہ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے مذاکرات کو شریعت کے نفاذ سے مشروط کرنے کی بات کی ہے۔