ہم مسلمان دین اسلام سے دور ہو کر ذلت و رسوائی کا شکار ہو گئے ہیں۔محمد الیاس چشتی

وزیر آباد : موجودہ حالات کے پیش نظر آج پاکستان بھر سمیت تمام دنیا بھر کے مسلمانوں کو اتفاق، پیار اور محبت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام دشمنوں نے ہمارے سنہری اصولوں کو اپنا لیا ہے جبکہ ہم مسلمان دین اسلام سے دور ہو کر ذلت و رسوائی کا شکار ہو گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور خطیب حضرت علامہ محمد الیاس چشتی نے بزم داتا شاہ نور ولی سرکار کے زیر اہتمام ہونے والی چوتھی سالانہ 35روزہ محفل بسلسلہ میلاد مصطفی شرکاء کی ایک بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ حماد الدین صدیقی،پیر صباحت مولیٰ، صوفی غلام رسول نوری، حاجی نواز سیال،شیخ احسان اللہ چشتی، الحاج محمد سعید چشتی ملک محمد اقبال، ڈاکٹر ساجد گوھر، ملک مشتاق احمد، لیاقت بٹ، اکرم مغل، فیاض سندھو،غلام عباس اور سینکڑوں عاشقان رسول موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ساری دنیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں۔