لا پاز (جیوڈیسک) بولیویا میں آنے والے بدترین سیلاب نے 38 افراد کی جان لے لی، 44 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہو گئے، بولیویا کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل بارشوں نے سیلابی کیفیت پیدا کر دی ہے۔
نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، متاثرہ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، آمدورفت کے لئے کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق 17 ہزار ہیکڑ کی زرعی اراضی سیلاب کا نشانہ بنی ہے، جس سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ بولیویا میں بارشوں کا سلسلہ مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔