ٹانک جیل سے 3 خطرناک قیدی فرار، ایک پکڑا گیا

 Tank Jail

Tank Jail

ٹانک (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل سے 3 خطرناک قیدی فرار ہوگئے تاہم جیل انتظامیہ نے ایک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دونوں کو دوبارہ حراست میں لینے کے لئے کارروائی جاری ہے۔

جیل وارڈن محمد ناصر نماز فجر کے لئے قیدیوں کے بیرک کھولنے کے بعد جیل کے مرکزی دروازے پر پہنچا تو وہاں پہلے سے ہی یاسین، منتظر اور جاوید اقبال نامی 3 قیدی موجود تھے، جنہوں نے اسے یرغمال بناکر مرکزی دروازہ کھلوایا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد جیل انتظامیہ نے کارروائی کر کے ایک قیدی یاسین کو دوبارہ پکڑ لیا جبکہ دیگر دونوں مفرور قیدیوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان پر حملے کے بعد صوبے بھر کی جیلوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا تھا تاہم 3 قیدیوں کے فرار سے ان اقدامات پر سوالایہ نشان لگ گئے ہیں۔