فلموں میں کام کر نے کو اب دل نہیں کرتا، زیبا بیگم

Zaiba Begum

Zaiba Begum

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پنجاب فلم سنسربورڈ زیبا بیگم نے کہا ہے کہ سنسر پالیسی کے حوالے سے میڈیا اپنی تجاویز دے، پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سے فلموں کے نام رجسٹرڈ کرنے سے قبل اس کو بہتر کرنے کے لیے ملاقات کرونگی۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکومت سے مدد مانگنے کی بجائے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت فلم بنانی چاہیے، فنکار بلا معاوضہ کام کریں اور فلم کی ریلیز کے بعد اپنے معاوضے وصول کریں۔

زیبا بیگم نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر کراچی کی ’’فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن‘‘ اور لاہور کی ’’کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن ‘‘ کے وفود سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اپنی ذمے داری کو ایمانداری کے ساتھ نبھاؤں گی، میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی گھماؤں اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔