کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ بین الاقوامی سیل فون بنانے والی کمپنیوں کو ملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کم وبیش سالانہ 1 ارب ڈالر کے قریب زرمبادلہ موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کیا جاتا ہے۔ پی ٹی اے نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ بین الاقوامی سیل فون بنانے والی کمپنیوں کو ملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے۔
پی ٹی اے کے مطابق حکومت پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے سیل فونز کی درآمد پر فی موبائل ایک ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی تھی لیکن اس کے نتیجے میں فونز کی اسمگلنگ بڑھ گئی۔