میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے بادشاہ جوآن کارلوس کی چھوٹی بیٹی شہزادی کرسٹینا فراڈ کے الزامات کے تحت ہفتے کوعدالت میں پیش ہوئی۔
1975 میں بادشاہت کی بحالی کے بعد عدالت میں شاہی خاندان کے فرد سے سوال جواب کا یہ پہلا موقع ہے۔ شہزادی پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ کمپنی فنڈز غیر قانونی طور پر ذاتی مقاصد کے لیے خرچ کیے اور اس سے پر تعیش لمحات گزارے۔
انھیں جج جوزے کاسترونے خیراتی تنظیم کے فنڈزمیں خوردبرد کے شبے میں تفتیش کی غرض سے عدالت میں طلب کیا تھا۔