ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے قریب مسلح تصادم میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق افرادمیں خواتین، بچوں امن فورس کے رضاکار بھی شامل ہیں صوبائی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ دہشت گردی ہے جس میں دو دہشتگردبھی مارے گئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی میں آر ڈی 238 کے قریب دہشت گردوں نے ایک گھر پر حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
قبائلیوں نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور صبح جعفرآباد کے قریب قبائلیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک قبائلی اور دو دہشت گرد مارے گئے۔فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید بڑھادی ہے اور مشتبہ افراد اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے۔