کسی کے اصولوں پر نہیں چلتی بلکہ اپنے اصول خود بناتی ہوں، پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ وہ کسی کے اصولوں پر نہیں چلتیں بلکہ اپنے اصول خود بناتی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں، انہیں ایک ہی قسم کا کام بار بار کرنا اچھا نہیں لگتا، اسی لئے وہ فلموں میں بھی مختلف کردار ادا کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس انہوں نے کرش 3 میں الگ کردار ادا کیا جبکہ اس سے قبل برفی میں بھی ان کا کردار مختلف نوعیت کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اب تک کے فنکارانہ سفر سے مطمئن ہیں تاہم اب وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اس سفر کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ فطری طور پر شرمیلی واقع ہوئی ہیں اور جب انہوں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا تو اس وقت ان کی عمر کم تھی اور کیمرے کے سامنےآنے سے گبھراتی تھیں جبکہ سیکھنے کا عمل تو آج بھی جاری ہے لیکن اس میدان میں داخل ہونے والے نئے لوگ اداکاری کے اسرار و رموز سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔