استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں انٹرنیٹ کی نگرانی کے نئے قانون کے خلاف سیکڑوں شہریوں نے استنبول میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نیآنسو گیس اور پانی کی توپ کا سہارہ لیا۔ چند روز قبل ترک پارلیمنٹ نے انٹرنیٹ پر سرکاری نگرانی کا نیا قانون منظور کیا ہے جس کو عوام کی بڑی تعداد نے مسترد کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں مظاہرین نے ہفتے کی روز استنبول کے، تقسیم، اسکوائر پر مظاہرہ کیا جس میں پولیس سے جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔