برطانیہ: مغربی ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

Strom On Beach

Strom On Beach

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں پھر آندھی اور سیلاب کا خدشہ، عمارتیں اور مکانات خالی کرالیے گئے جبکہ لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 125 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی اٹلانٹک کی ہوائیں، جنوبی اور مغربی ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں، اور شدید طوفان کے خطرات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کے لئے کہا ہے، بارش اور طوفان کے باعث سمرسیٹ کا علاقہ زیر آب آگیا ہے، اور مقامی حکام کشتی کے ذریعے لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر رہے ہیں۔