جاپان میں برفباری کا پینتالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Snowfall

Snowfall

ٹوکیو (جیوڈیسک) ٹوکیو میں گورنر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ برفباری کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات سے سات افراد ہلاک اور چھ سو زخمی ہو گئے۔

دارلحکومت ٹوکیو میں گورنر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ برفباری کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کا رش ہے۔ ٹوکیو میں ستائیس سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ فوکوشیما، Sendai اور Chiba بھی برف میں ڈھکے ہیں۔

ملک بھر میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک جبکہ چھ سو زخمی ہوئے ہیں۔ بیس ہزار مکانوں تک بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ ایک ہزار چالیس پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔