حمص (جیوڈیسک) باغیوں کے زیر کنٹرول شام کے شہر حمص میں پھنسے شہریوں کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔ جنگ بندی کے باوجود اقوام متحدہ کے ایک امدادی قافلے پر راکٹ برسائے گئے۔
اقوام متحدہ کی ٹیمیں حمص میں پھنسے جنگ سے متاثرہ افراد کو باہر نکالنے کے ساتھ شہر میں امدادی سامان اور ادویات کی ترسیل کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی شہر میں تین ہزار کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ آج جنگ بندی کا آخری روز ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایک امدادی قافلے پر راکٹ برسائے گئے جس میں ایک کارکن شدید زخمی ہو گیا۔ شامی فورسز اور باغیوں نے ایک دوسرے پر حملے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔