کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت میں واضح فرق ہے۔
سابق حکومت زیرزمین سے خاص طور پر سیندک اور ریکوڈک پروجیکٹ سے معدنیات اور سونا چاندی نکال رہی تھی، موجودہ حکومت اپنی زمین سے ہی بلوچ فرزندوں کی لاشیں نکال رہی ہے۔ اس حکومت سے بھی توقع نہیں کہ وہ کوئی مسئلہ حل کرسکے۔
انھوں نے یہ بات اتوار کو دبئی سے ٹیلی فون پر این این آئی سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں میری ڈیڑھ سالہ حکومت میں بھی ایک ولن نے جوہر فلم میں ہوتا ہے، اہم کردار ادا کیا تھا اور اب موجودہ حکومت کے دور میں بھی وہی ولن ہے، صرف اداکار تبدیل ہو گئے ہیں اور نئے نئے مطالبات اور لفافے مانگ رہے ہیں۔