ایم کیو ایم کی فہد کی گرفتاری کیخلاف پٹیشن دائر، ایڈیشنل آئی جی کیخلاف مقدمہ کی استدعا

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے فہد عزیز کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور فہد کے والد عبدالعزیز کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں فہد عزیز کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے کارکن فہد کے والد عبدالعزیز کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ آئے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی اقبال محمد علی اور اقبال قادری اور اورنگی سے رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرزادہ بھی موجود تھے۔