پشاور (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں ہے، امریکا کی جنگ ڈالروں کے غلاموں نے مول لی اور اپنے لوگوں اور پختونوں کاخون بیچا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ تب ہی جیتی جاسکتی ہے جب عوام اور حکومت کی سوچ ایک ہو، صوبے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ مرکز کی جانب سے ہے مگر اب صوبے میں 350 مائیکرو ہائیڈرل پاور اسٹیشن لگا کر صوبہ اپنی بجلی پیدا کرے گا اور مرکز کے سامنے بھیک نہیں مانگے گا۔
گرین پختونخوا مہم کے دوران صوبے میں 2 بلین درخت لگائیں گے جبکہ اس مہم سے دوسرے صوبوں پر بھی پریشر پڑے گا، پارکوں پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ختم کروایا جائے گا۔