راول چوک جرائم کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی پولیس چوکی کی جگہ کا وزٹ

اواگت : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس وٹیکنالوجی محمد طلال چوہدری ایس پی جڑانوالہ محمد اعجاز شفیع ڈوگر سابقہ ناظم محمد ارشد چوہدری ایس ایچ او جڑانوالہ ملک طارق سابقہ ناظم ڈاکٹر ولایت چوہدری اکبر علی سابقہ ممبر ضلع کونسل کے ہمراہ چک نمبر 112گ ب کے قریب راول چوک جرائم کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی پولیس چوکی کی جگہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی محمد طلال چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت میاں برادران کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود دہی ترقی کے ساتھ ساتھ جرائم کو کنٹرول کر نے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوںنے کہا کہ علاقے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل کے لیے ہر قسم کی قربانی دینیکا جذبہ ہماری زندگی ہے اس سلسلہ میں عوامی خدمت کر کے روحانی سکون ملتا ہے اور عوامی مسائل کو حل کر نے کے بعد ملنے والا سکون میری سیاست کا مرکز ہے۔

عوامی محبت اور تائید میرا اثاثہ ہے اور اس اثاثے کو عبور کر نے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر مسلم لیگی رہنما سردار سکندر حیات جتوائی چیئرمینا کے امیدوار چوہدری خالید گجر ،چوہدری احسان الحق اعوان، چوہدری اشرف گجر میاں مجاہد ،چوہدری نبیل احمد ودیگر بھی موجود تھے مقامی معززین نے ایم این اے محمد طلال چوہدری اور ایس پی پولیس جڑانوالہ چوہدری اعجاز شفیع ڈوگر کے پولیس چوکی بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے جرائم میں کمی واقع ہوگی اور اہل علاقہ سکھ کا سانس لیں گے۔