یورپ اور جاپان میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد ہلاک

Snowfall

Snowfall

ٹوکیو/ لندن (جیوڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور نواحی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث حادثات میں 11 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہفتے کی رات سے اتوار کے دن تک مختلف علاقوں میں 10.6 انچ برف باری ریکارڈ کی جا چکی تھی جو کہ ملک کی 45 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے جبکہ شمال مشرقی شہر سندائی میں 13.8 انچ تک برف باری نے ملکی تاریخ کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، برف باری عین اس موقع پر ہوئی جب ایک روز بعد ریاستی گورنر کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات زیادہ تر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات کی وجہ سے پیش آئے۔ ادھر امریکا، کینیڈا، اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، خراب موسم کے باعث امریکا کی کئی ریاستوں میں سیکڑوں پروازیں معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔