ریاض (جیوڈیسک) سعودی شہری نے صرف چھ ماہ میں اپنا وزن 320 کلو گرام کم کر کے سب کو حیران کردیا، مناما سے تعلق رکھنے والے خالد الشعری، کا وزن گزشتہ اگست میں 610 کلو گرام تھا اور وہ اپنا کوئی بھی کام خود کرنے سے معذور تھا۔
اسے کمرے سے نکالنے کے لئے نہ صرف کمرے کا ایک حصہ گرانا پڑا بلکہ فورک لفٹ کا استعمال بھی کرنا پڑا، بعد ازاں خالد الشعری کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق خالدالشعری کے غذائی پروگرام پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے تا کہ اس کا وزن مزید کم کیا جاسکے۔