ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ ساحل محمڈ ن کی سیمی فائنل تک رسائی
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ کورنگی میں ضلع انتظامیہ کورنگی اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ساحل محمڈن نے میزبان کلب ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کو 1- 0 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن دونوں ٹیموں کی مضبوط دفاعی لائن کے باعث کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ساحل محمڈن کی جانب سے انچیانے اپنی انفرادی کوشش کی بدولت گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلا کر سیمی فائنل تک پہنچا دیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کی فرائض کامران ،ابراہیم اور یوسف نے انجام دی جبکہ میچ کمشنر ماسٹر سید نجم الحسینی تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com