اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارتیں نہ ملنے اور طالبان مذاکراتی عمل سمیت اہم قومی امور پر اعتماد میں نہ لینے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا مولانا فضل الرحمن پرحکومتی اتحاد سے علیحدگی کیلیے دبائو بڑھ گیا ہے۔ سربراہ جمعیت جلد وزیر اعظم سے ملاقات کر کے حکومت پر واضح کرینگے کہ جمعیت حکومت کی اتحادی ہے۔
باوثوق ذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وفاقی وزیر اکرم درانی اور وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری کو وزارتوں کے قلمدان نہیں سونپے گئے جبکہ طالبان سے مذاکرات کیلیے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی پربھی مشاورت نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سربراہ جمعیت علمائے اسلام کی آئندہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات طے ہو گئی ہے جس میں وہ تمام معاملات اٹھائیں گے۔