ٹی ایم اے کا ملازم صفائی کے لیے جاتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
شیخوپورہ: ٹی ایم اے کا ملازم علی الصبح ڈی پی او آفس کے قریب صفائی کے لیے جاتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی کر دیا جسکو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جہاں پر اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم کا ملازم چمن صفائی ستھرائی کے لیے ڈی پی او آفس جارہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم تیز رفتار بے قابو گاڑی نے اسکو کچل ڈالا جسکو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com