پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے جمیل چوک کے قریب خود کش دھماکے میں 4 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خود کش دھماکا ایک گھر کے باہر ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ، جن میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔