لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

Polio

Polio

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) تحصیل لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شلمان روڈ پر نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور 2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی 2 رکنی ٹیم کی حفاظت کے لئے 3 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے تاہم دھماکے کے نتیجے میں 2 زخمی ہوگئے۔ حملے کے باوجود لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔