ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے واقعہ میں ایمرجینسی وارڈ میں دھواں بھر گیا۔ آتشزدگی کا واقعہ نشتر اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کی بیسمنٹ میں ہوا۔
اس وقت وارڈ میں تقریبا ڈیڑھ سو کے قریب مریض زیر علاج تھے مریضوں کو نکالنے کے لئے ایمرجنسی وارڈ کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے توڑنے پڑے جنہیں فوری طور پر دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا تا ہم دھوئیں سے 6 مرِیضوں کے دم گھٹنے سے طبعیت بھی خراب ہوئی جنہیں فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
فائر برگیڈ اور دیگر امدادی ٹیموں نے نشتر اسپتال پنہچ کر وہاں امدادی کارروائیوں کیں اور ایمرجنسی وارڈ سے دھواں نکالنے کی کوشیش کی جا رہی ہیں دوسری جانب پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر سمیع اختر کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تلاش کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ایمرجنسی وارڈ کو کلئیر کروا کر مریضوں کو واپس منتقل کر دیا جائے گا۔