لاہور (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، انہوں نے داتا دربار اور مزار اقبال پر حاضری دی اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی۔
صدر مملکت ممنون حسین لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ شہباز شریف، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت ایئرپورٹ سے سیدھے حضرت علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے مزار پر گئے۔
بعد میں انہوں نے علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ صدر کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔