حکومت کے فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑا، بدستور چیئرمین ہوں، ذکاء اشرف

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے میرے عہدے پر کوئی اثر نہیں پڑا، میں بدستور چیئرمین پی سی بی ہوں۔ ذکا اشرف کو اس فیصلے کی اطلاع مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران ملی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ اس فیصلے پر اپنا باقاعدہ ردعمل کمیٹی کا ردعمل دیکھ کر دوں گا اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے آئی سی سی میں پی سی بی کا موقف مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو براہ راست فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔

ذکا ء اشرف نے کہا کہ فیصلہ بظاہر عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی بھی ہو سکتا ہے، میرے قانونی مشیر فیصلے کاجائزہ لیں گے۔