پی سی بی گورننگ بورڈ تحلیل، ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا گورننگ بورڈ تحلیل کر کے چیئرمین ذکا اشرف کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بطور پیٹرن پی سی بی آئین میں ایک شق کی ترمیم کردی ہے۔ پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے 11 رکنی عبوری انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین کاانتخاب کرے گی۔

شہریار خان، نجم سیٹھی، ظہیر عباس، نوید اکرم، شکیل شیخ، اقبال قاسم، یوسف کھوکھر، عامر طارق زمان شامل ہیں۔