آئی پی ایل اسکینڈل، سری نواسن کے داماد پر کرپشن کا الزام ثابت ہو گیا

Gurunath Meiyappan

Gurunath Meiyappan

نئی دہلی (جیوڈیسک) گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، جمائی راجہ نے سسر جی کا نام ڈبو دیا،گرو ناتھ میاپن کے کالے کرتوتوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

سری نواسن کے داماد پر کرپشن کا الزام ثابت ہو گیا۔ فلمی دنیا میں لٹکنے مٹکنے والی شلپا شیٹھی اور ان کے سرتاج کے گرد شکنجہ کس لیا گیا، ان کے خلاف مزید تحقیقات ہوں گی، بھارتی کرکٹ کے ڈان سری نواسن یہ کہہ کر داماد جی پر پردہ ڈالتے رہے کہ وہ تو بس کرکٹ کا شوقین ہے،

لیکن حقیقت میں وہ پیسے کا پجاری ہے، سٹہ کھیلتا ہے، فکسنگ کرتا ہے۔ سری نواسن نے آئی سی سی کامیدان تو مار لیا، مگر اپنے گھر میں مار کھا بیٹھے، سوال یہ ہے کہ کیابی سی سی آئی کے کرتا دھرتا کو ناک کے نیچے ہونے والے کالے دھندے کا علم نہیں تھا،

کہیں اس کھیل کی کڑیاں بھارتی بورڈ کے ایوان سے تو نہیں ملتیں ،جس پیسے نے سری نواسن کو انٹرنیشنل کرکٹ کی چوہدراہٹ دلائی، کیا وہی پیسہ داماد جی کو بچا پائے گا۔